About Us

انٹرنیٹ نے انسان کو بہت سی سہولتوں کو نوازا ھے۔ آپ کو دنیا بھر کی کسی بھی چھوٹی یا بڑی چیز سے متعلق ملومات حاصل کرنی ھوں تو آپ صرف ایک کلک سے حاصل کر سکتے ھیں۔

اسی طرح بہت سی چیزیں مثلاً آڈیو، ویڈیو سافٹ ویر اور کتابیں وغیرہ آپ کو انٹرنیٹ پرمفت بھی مل جاتی ھیں۔ لیکن کتابوں کی ویب سائٹس خصوصا اردو کتابوں ، ناولز اور ڈائجسٹ وغیرہ کی ویب سائٹ اکثر ایسی ھوتی ھیں کہ آپ اپنی مطلوبہ کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے پہلے ایک لنک پر کلک کرتے ھیں جو آپ کو کسی ایڈوٹائیزر ویب سائٹ پر لے جاتا ھے جہاں آپ کو کچھ وقت انتظار کرنا پڑتا ھے جس کے بعد آپ کو اس پیج کو سکپ کرنے اور اپنے مطلوبہ پیج پر جانے کے لیے پھر ایک لنک پر کلک کرنا پڑتا ھے جہاں پھر آپ کو کچھ دیر انتظار کے بعد اپنی کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے لنک ملتا ھے۔یا بعض اوقات غیر ضروری پیچ اوپن ھونا شروع ھو جاتے ھیں۔ ایسا کرنے سے آپ کا وقت ضائع اور الجھن ھونے کے ساتھ ساتھ آپ کے کمپیوٹر پر ایک اضافی لوڈ پڑ جاتا ھے جبکہ ایڈوٹائزر پیج اوپن ھونے کے دوران اگر کوئی ویڈیو چلنے لگے یا کوئی غیر متعلقہ سافٹ ویر انسٹال ھونا شروع ھو جائے تو آپ کی پریشانی اور کمپیوٹر کا لوڈ مزید بڑھ جاتا ھے۔

اگر ویب سائٹ میں ایسا نہ بھی ھو تو بھی اشتھارات کی بھرمار یا ڈاؤن لوڈ کا طریقہ نہایت پیچیدہ ھونے کی وجہ سے ڈاؤن لوڈ کرنے میں بہت مشکل پیش آتی ھے۔

ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ھوئے انٹرنیٹ سے کتب حاصل کرنے والوں کی سہولت کے لیے اس ویب سائٹ کو ایسے طریقے سے ڈیزائین کیا گیا ھے جس سے آپ کو اپنی مطلوبہ کتاب حاصل کرنے کے لیے ان تمام پریشانیوں سے چھٹکارا مل جائے اور آپ صرف ایک کلک سے ڈاؤن لوڈ پیج پر پہنچ جائیں۔

ابھی اس ویب سائٹ پر مزید کام کیا جا رھا ھے جس کے بعد آپ اس کوئی بھی کتاب نہایت آسان طریقے سے صرف ایک کلک کے ذریعے حاسل کر سکیں گے۔

آسان طریقے سے کتب حاصل کرنے کے لیے اس ویب سائٹ کو وزٹ کرتے رھیں۔ نیز اگر آپ کو کسی ناول، ڈائجسٹ یا کسی بھی کتاب کی ضرورت ھو تو نیچے کمنٹس میں اس کا نام اور اگر ھو سکے تو مصنف کا نام تحریر کر دیں یا یہاں کلک کریں۔ ھم آپ کو آپ کی مطلوبہ کتاب فراھم کرنے کی مکمل کوشش کریں گے۔

شکریہ۔

Abdul Basit Javed

No comments:

Post a Comment